کراچی(نیوزڈیسک)اقرارالحسن کا سندھ اسمبلی میں سٹنگ آپریشن،،تحقیقات مکمل ،حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی،’’ملزمان‘‘بارے ’’دلچسپ‘‘ انکشافات،سندھ اسمبلی میں اسلحہ بردار شخص آنے والے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولیس نے اپنا دامن بچاتے ہوئے مضحکہ خیز رپورٹ ڈی آئی جی ساؤتھ کو بھیج دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اسلحہ لانے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ایس پی سٹی نے رپورٹ میں کئی مضحکہ خیز انکشافات کیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پولیس کو بے قصور جبکہ اسمبلی کے اپنا سکیورٹی اسٹاف کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ اسپیشل برانچ کے عملے اور اسمبلی کے ایڈمن آفس کی کوتاہی ہے۔ایس پی سٹی نے معاملے کی ذمہ داری ایڈیشنل سیکرٹری کے سر پر ڈال دی ہے۔پولیس کی تحقیقات میں زمینی حقائق پر پردہ پوشی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق معاملے سے اپنا دامن بچا کر پیش کردہ رپورٹ خود پولیس کے لیئے سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری کے سر پر الزام ڈال کر پولیس نے معاملے کو الجھانے کی کوشش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ایک مہینے سے ریکی کی، سیکیورٹی اسٹاف اور عملے سے دوستیاں بڑھائیں۔مٹھائیاں اور تحفے تحائف دے کر سیکیورٹی چیکنگ سے بچاؤ کیا۔رپورٹ میں کسی کو برطرف یا معطل کرنے کی بجائے محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔