جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ٹھنڈے مزاج آدمی کو تلخ زبان ؟اہم جماعت نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپوزیشن پاناما ٹی او آرز بارے وزیراعظم کو خط لکھنے کے معاملے پر حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، آفتاب شیرپاؤ، ق لیگی قیادت، اسرار اللہ زہری سے وزیراعظم کو خط لکھنے کے معاملے پر مشاورت کی، بعدازاں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سے بھی ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیا ٗ شیخ رشید سے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ عوام فیصلہ کرینگے کہ 2018ء کے بعد کون رہتا ہے اور کون جاتاہے، میاں صاحب جیسے ٹھنڈے مزاج آدمی کو تلخ زبان زیب نہیں دیتی، ان کا خطاب اپوزیشن کے فائدے میں گیا، پاناما لیکس کے انکشافات کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں لگائے ،ایک مستند ادارے کی تحقیقات ہیں حالانکہ ہمارے دور میں ہم پر طرح طرح کے الزامات کے علاوہ عدالتوں سے فیصلے بھی آئے لیکن ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں جتنے افراد کے نام آئے رحمن ملک سمیت سب کا محاسبہ ہونا چاہیے حالانکہ رحمن ملک اپنی وضاحت بھی پیش کرچکے جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی حیات میں ان الزامات کو بھگتا اور بھرپور جواب بھی دیئے، اب وہ اس دنیا میں نہیں رہیں، معلوم نہیں مولانافضل الرحمن کیوں جذباتی ہوجاتے ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…