اسلام آباد (نیوزڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز بنانے کا اختیار وزیر اعظم کو نہیں تو اپوزیشن کو کیسے ہے؟ ٗعمران خان کی خود آف شور کمپنیاں ہیں ٗپہلے پی ٹی آئی چیف کو استعفیٰ دینا چاہیے ٗ پختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے لی کوئی تجویز زیر غور نہیں ٗپیپلز پارٹی کو اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگر ٹی او آرز بنانے کا اختیار وزیراعظم کو نہیں ہے تو پھر اپوزیشن کو کس طرح ہے جبکہ اپوزیشن کے اپنے ٹی او آرز میں تضاد ہے انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز چیف جسٹس پر چھوڑ دیئے جائیں تحقیقات بھی وہ کریں اور ٹی او آرز بھی وہ بنائیں ،پی ٹی آئی پانامہ لیکس پر شوسر مچا رہی ہے حالانکہ اس کے صوبے خیبر پختونخواہ سے خیبر لیکس آرہی ہیں پھر اگر آف شور کمپنیوں کی وجہ سے وزیراعظم سے عمران خان استعفیٰ مانگ رہے ہیں تو پھر ان کے اپنے اور ان کے ساتھیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس بھی ہیں، آف شور کمپنیاں ہیں انہیں پہلے خود مستعفی ہوجانا چاہیے، ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے کی تجویز ضرور دی تھی لیکن صوبائی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ن لیگ نے اس وقت کہاتھا کہ انہیں صوبے میں حکومت بنانے دی جائے وہ خود ایکسپوز ہوجائینگے اب وہ تو ایکسپوز ہوگئے لیکن عوام کا نقصان کردیا، پیپلزپارٹی بارے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پی پی پنجاب اور سندھ کی سوچ الگ ہے پنجاب میں خدشہ ہے کہ اگر وہ نرم پڑ گئے تو عوام سمجھیں گے کہ یہ پی ٹی آئی حقیقی اپوزیشن ہے لیکن یاد رکھیں کہ اگر شروعات عمران خان نے کیں تو پی پی لاکھ آواز اٹھائے تاثر یہ جائیگا کہ وہ اپنی ساکھ بچانے کیلئے ان کی آواز میں آواز ملا رہے ہیں، تحریک انصاف کے فیصل آباد جلسہ کی منسوخی کونسا عمران خان کا پہلا یوٹرن ہے۔
پختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں؟مولانا فضل الرحمان حقیقت سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
عام تعطیل کا اعلان















































