اسلام آباد،لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان نے فیصل آباد کاجلسہ کیوں منسوخ کیا؟وجہ سامنے آگئی،معروف نیوز ایجنسی این این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا 8مئی کو فیصل آباد میں جلسہ منسوخ کرنے کی وجہ خواتین سے بدسلوکی نہیں بلکہ مقامی قیادت کے درمیان پھوٹ پڑنا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے لئے خرم شہزاد کو کنوینر مقرر کیا تھا جسے مقامی قیادت نے مسترد کردیا اور اس حوالے سے عمران خان کو خط بھی لکھ دیا تھا۔واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے دوران کچھ نوجوانوں نے تحریک انصاف کی خواتین پر حملہ کردیا تھا۔