جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان نے سالوں بعد وہ کام کرنے کا اعلان کردیاجو انہیں بہت پہلے کرنا چاہئے تھا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان نے سالوں بعد وہ کام کرنے کا اعلان کردیاجو انہیں بہت پہلے کرنا چاہئے تھا،کہتے ہیں اب خیبر پختونخواہ پر توجہ دینگے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 8مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور جبکہ گیارہ مئی کو بنوں میں رنگ جمائیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے پر پریشان ہیں جس کے باعث انہوں نے خواتین کی فوٹیج دیکھ کر فیصل آباد میں 8مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین پر منصوبہ بندی سے حملے سیاست میں خواتین کا کردار محمود کرنے کی گھنانی سازش ہے۔عمران خان نے کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسوں میں (ن)لیگ کے غنڈوں نے خواتین پر حملہ کیا، جو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تاکہ خواتین کا کردار محدود کیا جا سکے۔پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ چکا ہے اس لئے اب 9مئی کو پشاور اور11مئی کو بنوں میں جلسہ کیا جائے گا۔ترجمان پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ کبھی اس قسم کی بدسلوکی نہیں ہوئی جس طرح اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں کئی گئی جو صوبائی حکومت اور پولیس کی جانب سے بدانتظامی کے باعث ہوئی جب کہ دونوں واقعات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات سے پریشان ہیں، لیگی غنڈوں کے خواتین پر حملوں کے بعد پنجاب پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا آٹھ مئی کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کو سازش قرار دیا ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس پر اعتماد اور اپنی پارٹی کی صوبائی حکومت کی وجہ سے عمران خان نے خیبرپختونخوا میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ پشاور میں، جب کہ دوسرا جلسہ بنوں میں کریں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…