جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ ،آئی جی اسلام آباد نے اہم سیاسی شخصیت کی گرفتاری کا حکم دیدیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے تلاشی لینے پر عدالت کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا اور زبردستی کچہری میں گھس گئے۔بدھ کو سابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری ایف ایٹ کچہری پہنچے تو اسلام آباد میں شدید سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت کے مرکزی دروازے پر کھڑے ہیڈ کانسٹیبل ریاض نے نے انھیں تلاشی دینے کا کہا جس پر نیئر حسین بخاری غصے میں آ گئے اور اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا۔ سابق چیرمین سینیٹ نے پولیس اہلکار کو بھرا بھلا بھی کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی کچہری میں گھس گئے دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے بتایا کہ نیئر حسین بخاری کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں اس لئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر 3 سال قید اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے بھی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیئر حسین کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ہمارے جوان ہتھیلی پر جان رکھ کر ڈیوٹیاں سر انجام دیتے یں، اہلکاروں کے ساتھ اس قسم کی حرکت ناقابل برداشت ہے اور قانون کی پابندی سب پر فرض ہے ٗواقعہ کو مثال بنائیں گے۔ادھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے بغیر انکوائری کے اندراج مقدمہ کا حکم دے یا جس پر معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھاؤں گا۔خورشید شاہ نے کہاکہ نیئر بخاری چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر رہ چکے ہیں ان کی سادہ کپڑوں میں ملبوس کوئی بھی شخص تلاشی کیسے لے سکتا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…