جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کر پشن کر نے والو ں کی صفا ئی ہو نا شروع ترجمان پا ک آرمی کے بیا ن سے بڑے بڑو ں کے پسینے چھو ٹ گئے

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ فوج میں کرپشن پر صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہیں 11 فوجی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں 207 کیسز زیر سماعت ہیں، 88 دہشت گردوں کو سزائی ہوچکی ہیںجنوری 2017 تک تمام کیسز مکمل کرلیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوج میں احتساب کا باقاعدہ نظام موجود ہے جسے مزید مستحکم کیا جارہا ہے جب کہ کرپشن پر فوج میں صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہے، 6 افسران کو ایک ہی کیس میں سزا دی گئی اور احتساب کے اس عمل کو پاک فوج میں بھی سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور سابق کورکمانڈر کراچی سجاد غنی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے۔عاصم باجوہ نے کہاکہ اس وقت 11 فوجی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں 207 کیسز زیر سماعت ہیں، 88 دہشت گردوں کو سزائی ہوچکی ہیں جب کہ جنوری 2017 تک تمام کیسز مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں ہورہا، ملک بھر میں نوگو ایریاز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، کومبنگ آپریشن ملک بھر میں کیے جائیں گے جو آپریشن ضرب عضب کا حصہ ہے اور ضرب عضب کی مثال سب کے سامنے ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فاٹا کو دہشت گردوں سے کلیئر کردیا گیا ہے اورآئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر 18 ہزار آپریشن کیے گئے ہیں، شہری الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔ چھوٹو گینگ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گینگ سے تفتیش جاری ہے جس میں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔‎



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…