سرگودھا( نیوزڈیسک)آئی جی موٹر وے نے وزیر اعظم کے قریبی عزیزسے بد تمیزی کرنے کے الزام میں موٹروے پولیس کے تین افسران کو معطل کر دیا، معطل کئے گئے افسران میں امجد ، شاہد اور محمد منیر شامل ہیں تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانیوالی ایک کار کو کلرکہار کے قریب روکا گیا جو اوور سپیڈ تھی اور متعدد سگنل توڑتی ہوئی سرگودھا میں داخل ہوئی تو دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر گاڑیوں کے ذریعے راستہ بند کر کے کار کو روکا گیا، تو اس میں سوار عمر فاروق نے خود کووزیر اعظم کا برادر نسبتی ظاہر کرکے دھمکیاں دیں،تاہم موٹروے پولیس نے اس کا چالان کاٹ دیا جس پر شریف فیملی کے ایک فرد کی کال پر آئی جی موٹر وے نے مذکورہ تینوں سب انسپکٹرز کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا۔c