اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما کے فا روق ستار کا آرڈینٹیر آفتاب احمد رینجر ز کی حراست میں انتقال کر گیا تھا جبکہ فا روق ستا ر نے رینجرز سے آفتاب احمد کے انتقال پر تحقیقات کا کہا تھا جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت انصاف کو یقینی بنایا جائے۔فاروق ستا ر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آرمی چیف کے آفتاب احمد کی تحقیقا ت کا حکم دینے پر خو ش آئند ہے ۔