پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

سابق وزیر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات آ گئیں

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(نیوزڈیسک)سابق صوبائی وزیر تعلیم ایم ریاض فتیانہ نے نئی سیاسی جماعت جولائی میں بنانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے یہ اعلان ساہیوال پریس کلب میںایک پریس کانفرنس میں کیا اور انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت ملک میں انقلاب لائے گی اور انقلاب ہی سے غریبوں کی تقدیر بدلے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر اشرافیہ کی حکومت ہے ایک ارب پتی دوسرے ارب پتی کو اقتدار سونپ رہا ہے اور 10%فیصد اشرافیہ ملک پر قابض ہے 30%فیصد متوسط طبقہ اور 60%فیصدغریب طبقہ اقتدار سے محروم ہے جس کی وجہ سے منی لانڈرنگ اور شوروم کمپنیاں بیرون ملک بن رہی ہیں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان سمیت موجودہ پارلیمنٹ کے ارکان بھی لوٹ گھسوٹ کے نظام میں ملوث ہیں تمام سیاسی پارٹیوں کو منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیوں میں ملوث تمام افرادکو پارٹیوں سے نکال دینا چاہیے جس کے بعد ملک میں کوئی تبدیلی آسکتی ہے کیونکہ حکمران طبقہ کماتے پاکستان میںہیں اور سرمایہ بیرون ملکوں میں رکھ کر آف شور کمپنیاں بنا کر اپنی دولت اور سرمایہ بڑھا رہے ہیں جس سے غریب طبقہ دن بدن کمزور ہو رہا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔انہوںنے اپنی نئی پارٹی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جولائی میں پارٹی کا کنوینشن لاہور میں ہوگا جس میں ملک بھر سے ایک ہزار دیانت دار اور محب وطن سیاسی کارکن شرکت کرینگے۔ اور اگلے سال ہم اس تعداد کو ایک لاکھ تک لیجائینگے انہوں نے کہا مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی اپنی ساکھ کھو چکی ہے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ملک میں انقلاب کا راستہ ہموار ہو جائیگا ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ جاگیرداروں ، وڈیروں کی ہماری پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہوگی پنجاب میں دیانتدار ، محب وطن سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس جماعت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس سلسلہ میں پنجاب میں بھر پور مہم چلا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…