کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط کردیئے۔،ذرائع کے مطابق منگل کی رات وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات کی سمری پردستخط کردئے،واضح رہے کہ رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 3مئی کوختم ہوگئی تھی۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق رینجرزاختیارات میںتوسیع انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔رینجرزکوصرف کراچی میں خصوصی اختیارات ہوں گے۔رینجرزاختیارات کی سمری توثیق کیلئے وزارت داخلہ کوبھیجی جائے گی۔