جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پانامہ لیکس ، وزیر اعظم کے قوم سے دو بار خطاب سے معاملہ سنگین لگتا ہے،خورشیدشاہ

datetime 4  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے قوم سے دو بار خطاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاملہ سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اخلاقی جواز کا تعلق ہے تو آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس نادہندگی کا مرتکب ہو کر وزیر اعظم اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہو تاکہ قوم کے سامنے ان کی پوزیشن واضع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا سربراہ خود ٹیکس نا دہندہ بن جائے اور ٹیکس بچانے کیلئے رقوم اَف شور کمپنیوں میں چھپا دے تو پھر عام ادمی سے بھی ٹیکس وصولی کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں استعفی کے معاملہ پر متفق ہیں خواہ وہ اخلاقی طور پر ہی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے پنامہ لیکس، کرپشن ، ٹیکس چوری ، ٹیکس نادہندگی پر ایک واضع طریقہ کار طے کیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ قرضوں کی معافی اور نا دہندگی کے معاملات پر بھی شفاف اور بلا تفریق چھان بین کی جائے اور قانون شکنوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود احتسابی کا مطالبہ کیا ہے اور اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کب اور کیسے احتساب کا جامع عمل شروع کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے صحیع معنںوں میں قوم کی ترجمانی کی ہے اور اگر حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق اپنا اور سب کا احتساب کیا تو پھر یہ عمل جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست وقت اور حالات کے مطابق بدلتی ہے اور سیاست میں دوستی اور مخالفت وقت اور حالات کے مطابق ہوتی ہے۔ اس لئے بدلتے ہوئے حالات میں کون کس کے قریب اجائے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دو سال پہلے یہ تجویز دی تھی کہ حکومتی اقتدار کی مدت پانچ سال سے کم کر کے چار سال کر دی جائے اور میڈیا نے اس تجویز کو سراہا تھا مگر حکومت نے اس تجویز پر توجہ نہ دی مگر اج کے سیاسی حالات سے ظاہر ہے کہ چار سالہ دور اقتدار ہمارے حالات کے مطابق ایک ائیڈیل قدم ہو سکتا ھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…