لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنما عبد العلیم خان کو یکم مئی کا لاہور میں اعلان کردہ جلسے کیلئے چیف آرگنائز ر مقرر کر دیا ۔ عبد العلیم خان جلسے کیلئے تمام انتظامات کرنے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے رابطوں کے ذمہ دار ہوں گے۔