لاہور (نیوزڈیسک) جسٹس سید منصو ر علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کانیا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کی جانب سے سپریم کورٹ میں خالی اسامی پر لاہور ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس اعجاز الا حسن کوتعینا ت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف جسٹس کی تبدیلی کا فیصلہ وکلاء تنظیموں سے مشاورت کے بعد کیا ۔ جسٹس منصور علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس بننے سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے ۔یاد رہے کہ جسٹس سید منصور علی شاہ 15دستمبر 2009کوہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے ۔