کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی میں پولیس نے خاتون ڈکیت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں پولیس نے ایک مشکوک خاتون کو روکنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کو تھانے منتقل کرکے اس کے خلاف مقابلے اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمہ کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمہ کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔