کابل (نیوزڈیسک) افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا اورپاک فوج کی مبینہ شیلنگ سے ہلاک ہونے والے ایک افغان فوجی کی ہلاکت پر احتجاج کیا،افغان وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ منگل کو افغانستان میں پاکستانی سفیر ابرارحسین کو دفترخارجہ طلب کرکے ان سے پاک فوج کی مبینہ شیلنگ سے ایک ہلاک ہونے والے ایک افغان فوجی کی ہلاکت پر احتجاج کیاگیا،یادرہے کہ چند روزقبل افغانستان نے الزام عائد کیاتھا کہ ننگر ہار میں پاک فورسزنے شیلنگ کرکے ان کے ایک فوجی کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیاتھایہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا جب لوگ کابل میں انیس اپریل کے دھماکے پر غمزدہ تھے ،ادھر ذرائع کے مطابق پاک فورسزنے کہاہے کہ افغان فورسزکی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے ۔