لاہور (نیوزڈیسک) سفاری پارک کے لیے جنگلی جانوروں کی خریداری کی مد میں تقریباً پونے تین کروڑ روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف نیب کی اس سلسلے میں حال ہی میں مکمل ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکحمہ وائلڈ لائف نے سفاری پارک کے لئے خریدے گئے جنگلی جانوروں جن میں شیر ٹائیگر سمیت دیگر جانور شامل ہیں کی اصل قیمت کے مقابلے میں پونے تین کروڑ روپے اضافی ادا کیے ہیں جو گھپلوں کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیب پنجاب نے اس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ کے ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے جارہے ہیں