لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 2005میں 86کروڑ روپے کا قرضہ معاف کروایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے2004اور 2005میں کروڑوں روپے کا قرضہ معاف کروایا ہے جس پرسٹیٹ بینک نے قرضہ معاف کرانے والوں کی دستاویزات جاری کر د ی ہیں۔جہانگیر ترین نے قرضہ معاف کروانے والے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کوئی قرضہ معاف نہیں کروایاہے۔