بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کاذریعہ آمدن ،وزیراطلاعات پرویز رشید نے سنگین ترین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواپنا ذریعہ آمدن بتانا ہو گا ،شوکت خانم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم کے بلا امتیاز احتساب کے اعلان سے عمران خان کے پیروں تلے زمین نکل گئی ہے ،عمران خان کرپٹ عناصر کے پیسوں پر پل رہے ہیں اور وہ انہی کرپٹ عناصر کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب احتساب ہو کر رہے گا ،عمرا ن خان اپنا اور ساتھیوں کا کالا دھن نہیں چھپا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر تنقید سے پنجاب کے عوام عمران خان سے نفرت کرنے لگے ہیں ،عوام کی نظروں میں عمران خان کی حیثیت سیاسی بھکاری کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی کارکردگی سے عمران کی سیاسی دکانداری ختم کر دی ہے ،عمرا ن خان 20ویں سالگرہ پر بھی تحریک الزام کو تحریک انصاف میں نہ بدل سکے ،جمہوریت کے دشمن عمران خان جمہوریت کی بات نہ کریں نوازشریف کی سچائی کے سامنے ہر بار عمران کے جھوٹ بے نقاب ہوئے ہیں وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کوذہنی مریض بنادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…