ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے گھر کا گھیرا ﺅ،ایازصادق نے بھی اعلان کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آ رہی،عمران خان نے رائیونڈ کا گھیرا ؤکیا تو مسلم لیگ (ن) بھی انکے گھر کا گھیرا ؤکرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لئے سب کو مل کر چلنا چاہیے ،حکومتی کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے عملی اقدامات کے بعد احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومتی کارکردگی پر تنقید اور نقائص کی نشاندہی کرانا ہے، جبکہ حکومت کا کام اپنی خامیوں کو دور کرکے بہتر کام کرنا ہے۔ملک ترقی کی راہ پر گامزن اس کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر اب حاضر سروس ججز کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف قوم سے خطاب میں واضح کر چکے ہیں کہ تحقیقات کو تسلیم کیا جائے گا اس کے بعد احتجاج بلا جواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحیح سمت چل رہی ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن )کی ہی حکومت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…