اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی ۔انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہاکہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید سے کام لے رہی ہے اور انہوں نے 2 مئی کو اجلاس اس لیے رکھا ہے کیونکہ یکم مئی کو چیف جسٹس پاکستان واپس آئیں گے اور کمیشن کے معاملے پر لکھے گئے خط کا جواب آچکا ہوگا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔