اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔اسحق ڈار نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کئی ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کئے مگر بدعنوانی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے کیونکہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے مطالبے پر وزیراعظم کا اعلان کردہ کمیشن پاناماپیپرز میں نامزد تمام افراد کے بارے میں تحقیقات کرے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، قومی احتساب بیورو اور دیگر وفاقی و صوبائی ادارے کمیشن کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔