میرپور(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاکہ پاکستان آرمی میں بطور سپاہی، کلرک اور کک بھرتی سلیکشن اینڈریکورٹمنٹ آفیسرآرمی، سلیکشن اینڈ ریکورٹمنٹ آفس جہلم میں 15 مئی 2016کو ہوگی ۔جس کے لیے عمر23 سال، گریجویٹ پاس یااس سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کی عمر24 سال تک ،شہداء کے لواحقین کی عمرکی حد25 سال تک، HTV ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی عمر25 سال تک مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کے لیے قد5 فٹ 6 انچ، کلرک اور کک کے لیے قد 5 فٹ3 انچ مقرر کیاگیاہے۔ سپاہی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک یااس سے زائد کلرک کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس سے زائد کمپیوٹراور ڈپلومہ ہولڈر کوترجیحی دی جائے گی۔ آرمی میں بھرتی کے خواہشمند امیدواربھرتی کے وقت اپنے اصل تعلیمی کوائف والد کاشناختی کارڈ، ڈومیسائل اور کشمیری شہری ہونے کی صورت میں امیدوار باشندہ ریاست بھی اپنے ہمراہ لائیں گے۔ امیدوار اپنی رجسٹریشن بذریعہ انٹرنیٹwww.joinpakarmy.gov.pk بھی کرواسکتے ہیں۔