اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

قرضہ معافی معاملہ، جہانگیرترین نے بھی فیصلہ کر لیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں اور منفی پراپیگنڈا کیخلاف عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف منفی پراپیگڈا کیا جارہا ہے زندگی میں کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، وزیر اعظم ہاوئس میڈیا سیل میرے بارے میں جعلی خبریں چلا رہا ہے اگر میں نے کوئی قرضہ معاف کرایا ہے تو میرے الیکشن نتائج کو کیوں چیلنج نہیں کیا گیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک اپنے 2013 کے خط کو معافی کے ساتھ واپس لے چکا ہے تو پھر آج کیوں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اگر میں نے کوئی قرضہ معاف بھی کروایا ہے تو پھر میرے الیکشن کو چیلنج کرنا چاہئے تھا اسے کیوں چیلنج نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ میں نے 2002 ، 2008 ، 2013 اور 2015 میں الیکشن لڑا لیکن کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا وزیر اعظم ہاﺅس کا میڈیا سیل میرے خلاف بے بنیاد باتیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جھوٹے پراپیگنڈے کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا اگر مخالفین کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…