اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چوبیس اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ہو گی۔ جلسے کے مقام پرہیلی کیم اڑانے پربھی پابندی ہو گی۔
یوم تاسیس کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنے حصے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسلام آباد میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔دفعہ 144کے تحت ایف نائن پارک میں ڈرون کیمرے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ تئیس اور چوبیس اپریل کو ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے آئیسکو کوایف نائن پارک میں پچاس کے وی کا جنریٹر مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رائیونڈ مارچ سمیت پرامن احتجاج کے مختلف امکانات پر بھی غورکیا گیا۔
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس با رے وفا ق حکو مت نے فیصلہ کر لیا
19
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں