مردان(نیوز ڈیسک ) خیبر پختو نخوا کے ضلع مرادن کے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ایکسا ئز آفس میں خو د کش دھما کہ کیا گیا ۔
شہر کے حساس علاقے میں ایکسائز دفتر میں خود کش حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خود کش حملہ آور نے فائرنگ کرتےہوئے ایک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ حملہ آور نے داخلی گیٹ پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کےبعد خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں جبکہ پولیس نےعلاقے کامحاصرہ کرلیا ہے۔ حملہ آور کے مزید ساتھیوں کے نزدیکی علاقوں میں موجود ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ڈی پی او مردان کے مطابق دھماکے خود کش تھا۔
مرادن میں خود کش دھماکہ ! حملہ آور نے آتے ہی پہلااہم کام کیا کیا؟تفصیلا ت جا ری
19
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں