پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

نثارزرداری سے معافی مانگنے لندن گئے، اعتزاز

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ اب عمران خان نہیں نواز شریف تنہا ہوں گے، اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے معاملے پر انٹرنیشنل آڈٹ فرم سے فارنسک آڈٹ پر متفق ہوگئی ہیں اورمیں نے عمران خان کی تقریر سے پہلے ان سے یہ بات منوالی تھی،مستقبل قریب میں فارنسک آڈٹ کے یک نکاتی ایجنڈے پر اپوزیشن الائنس بن سکتاہے۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ 3 ماہ میں قریب آجائیں گی۔  انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کیلیے رابطہ کیا تھا لیکن آصف زرداری نے انکار کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری وزیراعظم نوازشریف کے اپارٹمنٹ سے 3 منٹ کے فاصلے پرہیں، میری آج بھی آصف زرداری سے بات ہوئی ہے،آصف زرداری کا نوازشریف سے ملاقات کیلیے انکار برقرار ہے،نواز شریف چاہتے ہیں کہ چوہدری نثار آصف زرداری سے معافی مانگیں اورچوہدری نثار آصف زرداری سے دوبدو معافی مانگنا چاہتے ہیں،اس لیے نوازشریف چوہدری نثار کو ساتھ لے کرگئے ہیں۔ انھوں نے کہا نواز شریف کے خاندان نے لندن میں سرمایہ پیدا نہیں کیا،سرمایہ کہیں سے تو لندن پہنچاہے، اس کا پتا لگایا جا سکتا ہے،انٹرنیشنل فارنسک آڈٹ فرم اس کاکھوج لگائے گی۔ انھوں نے کہا شریف خاندان کی سادہ سیاست یہ ہے کہ’’ڈاھڈے کے آگے سانس نہ لیں اور ماڑے نوں ساہ نہ لین دیو‘‘۔انھوں نے کہا وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بڑے فخریہ انداز میں کہاہے کہ نواز شریف نے کبھی کچھ چھپایا نہیں،ا ن کے لندن میں اپارٹمنٹس ہیں،اس سے نثار علی خان نے نوازشریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیاہے،چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، اس لیے نواز شریف کے خلاف انکشافات کرتے ہیں،چوہدری نثار کا بیان نواز شریف کونااہل قرار دلوانے کیلیے ایک مکمل بیان ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی جعلی تصویر دکھائی جارہی ہے،انھیں کوئی بیماری نہیں، لندن میں کوئی ڈاکٹر گاؤن پہنے بغیرمریض کوچیک نہیںکرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…