جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

موٹروے پولیس میں مزیدبھرتیاں،اہم قدم اُٹھالیاگیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری کے لئے خط وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور کراچی اسلام آباد موٹر وے کی تکمیل سے قبل موٹر وے پولیس کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے، پاکستان پوسٹ اپنے اثاثوں کو کمرشلائز کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی کے آفس میں منعقدہ اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کی تاریخ کا اہم ادارہ ہے، وفاقی حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ اس کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاں پوسٹ اپنے اثاثوں کو کمرشلائز کر کے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غیر دانشمدانہ فیصلوں کی وجہ سے آج ادارے بدنظمی کا شکار ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ صرف اداروں میں بہتری لا رہی ہے بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں بہترین مواصلات کا نظام بچھایا جا رہا ہے اور اس نظام کو چلانے کے لئے ہمیں موٹروے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا ہو گا اس لئے موٹر وے میں بھرتیوں کی منظوری کے لئے خط وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور کراچی اسلام آباد موٹروے کی تکمیل سے قبل موٹروے پولیس کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور پولیس کی بہتر تربیت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ترقی یافتہ پاکستان آئندہ نسلوں کے حوالے کیا جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی مصطفی کمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاک کی بروقت ترسیل کے لئے پوسٹ مینز کو موٹر سائیکل اور 35 لیٹر پٹرول ماہانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کمرشل بلز پر 8 روپے فی بل کے حساب سے وصول کرتا ہے اور اس مالی سال کے دوران اب تک مختلف اداروں کے 26 لاکھ 74 ہزار 719 بلز وصول کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ مختلف اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے اس وقت پاک آرمی کے 6652، نیوی کے 4186، ائیر فورس کے 1542، ایف سی کے 35، سی ڈی اے کے 11 اور پی ٹی سی ایل کے 10906 ریٹائرڈ ملازمین پاکستان پوسٹ کراچی سے اپنی پینشن وصول کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ادارے نے بیرون ملک ڈاک کی ترسیل کے لئے چار ائیر لائنز سے معاہدے کر رکھے ہیں جن میں پی آئی اے، گلف ایئر، تھائی ایئر ویز اور ایران ایئر ویز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم ”آن کال بیک سسٹم“ متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت کال کرنے والے کے گھر سے پاکستان پوسٹ ڈاک وصول کرے گا۔ اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی عرفان بلوچ اور پاکستان پوسٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…