جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کو میرا سٹائل پسند نہیں آیا، شہباز تاثیر آخر کار بہت کچھ بول پڑے

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)ساڑھے چار سال بعد بازیاب ہونے والے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے ٹوئٹر پرلوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے ،ٹوئٹر پر ان کا یہ سیشن بےحد مقبول ہوا اور پھر ہیش ٹیگ AskST# ٹرینڈ کرنا شروع ہو گیا۔شہباز تاثیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں کے تجسس بھرے سوالات کے جواب دئیے۔ لوگوں نے نہ صرف شہباز تاثیر بلکہ ان کی اہلیہ ماحین تاثیر سے بھی سوالات کیے۔کسی نے پوچھا کہ آپ نے اپنے منفی تجربے اور خیالات کو کیسے اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا اور مثبت سوچ کی طرف کیسے راغب ہوئے؟ شہباز نے جواب دیا بس ڈیلیٹ کا بٹن دبا دیا اور ساتھ میں ہنستا چہرہ لگایا۔ایک اور شخص نے پوچھا کہ کیا طالبان نے ان کو اپنے ساتھ شامل ہونے کو کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ طالبان کو میرا سٹائل پسند نہیں آیا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں شہباز تاثیر نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے میری واپسی کے لیے دعائیں مانگیں اور یہ ایک نہایت عمدہ چیز ہے اور اب انہی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے میرے دل پر بہت اثر ہوا ہے۔ان کی بیوی ماحین تاثیر سے پوچھا گیا کہ ٹوئٹر پر بات کرنے کا خیال کہاں سے آیا تو انہوں نے بتایا کہ ٹوئٹر پر لوگوں نے کئی دن پہلے ہم سے سوال پوچھنا شروع کئے اور پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ جواب دیں تو بس اتفاقاً ہی یہ شروع ہو گیامیں نے پوچھا کہ ٹوئٹر پر لوگوں سے شہباز کے واپس آنے پر کھلے دل سے بات کرنا کیسا لگا؟ تو جواب ملا بہت آزادانہ احساس ہوا اور شہباز کو ملنے کے لیے میں سالوں سے انتظار کر رہی تھی اور آخر کار میں اس کے بارے میں بات کر سکتی تھی۔ ایسا لگا کہ میں دوبارہ زندہ ہوئی ہوں اور مجھے اپنی دوبارہ سے پہچان ملی ہے۔ اور سب سے بڑی یہ بات ہے کہ لوگ ہماری خوشی میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے ۔ماحین تاثیر سے بتایا کہ خوش قسمتی سے ٹوئٹر پر کسی نے بھی منفی بات نہیں کی۔زیادہ تر جو سوالات پوچھے گئے وہ ان کی عام زندگی سے بچھڑنے کے بارے میں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…