جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کر لیاگیا، جلد گرفتاری متوقع

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کو نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے کوائف کی مدد سے شناخت کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جندی جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کی شاہ فیصل، عرفان اور اختر کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ نادرا کے کوائف کی مدد سے ان ملزمان کے رہائشی ایڈریس حاصل کر لئے گئے ہیں۔ بہت جلد ان ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق کے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزموں کا تعلق کراچی سے ہے، جو ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کیلئے راولپنڈی گئے تھے۔ تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے راولپنڈی لایا جائے گا۔واضح رہے کہ جنید جمشید پر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشتعل افراد نے اچانک حملہ کرکے انھیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ جب جنید جمشید ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئے تو وہاں موجود کچھ افراد نے ان کیخلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان افراد نے جنید جمشید کو دھکے دیئے اور انھیں گھونسے مارے، جس کے بعد انھیں بھاگ کر اپنی جان بچانا پڑی۔ اس واقعے کا علم ہوتے ہی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ جنید جمشید کی درخواست پر ایئرپورٹ پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…