جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں الیکشن سے ہی جمہوریت آ سکتی ہے، عمران خان

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کے لئے نعمان نذیر کو چیف الیکشن کمیشنر بنا دیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مئی میں ہو گا۔ عمران خان کہتے ہیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا۔ عہدیداروں کا چناؤ براہ راست ہو گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں الیکشن سے ہی جمہوریت آ سکتی ہے کیونکہ تب ہی تحریک انصاف ادارہ بنے گا جب انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے۔ ہم نے جو غلطیاں کیں ان سے سبق سیکھا اور تقسیم سے بچنے کیلئے پینل سسٹم نہیں بننے دیا۔ جسٹس وجیہہ الدین نے 5 سے 6 پٹیشن سن کر الیکشن ہی تحلیل کر دیے۔ الیکشن کمیشن نے میرا حق جو جسٹس وجیہہ الدین نے چیئرمین کے طور پر دیا تھا وہ واپس لے لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا لوگ سمجھتے تھے پرچیوں سے الیکشن ہونا چاہیئے جبکہ تسنیم نورانی نے کہا موبائل کے ذریعے ہونا چاہیئے۔ موبائل فون سے اتنا بڑا الیکشن نہیں کرا سکتے تھے کیونکہ تکنیکی مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا ہم نے ایک نئی الیکشن کمیشن تسنیم نورانی کی زیر صدارت بنائی اور خیال تھا تسنیم نورانی کا کام صرف الیکشن کروانا ہے لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ڈائریکٹ الیکشن کروائیں گے۔ الیکش کمیشن کا کہنا تھا ایک کونسل بھی منتخب ہو گی۔ امریکہ اور برطانیہ کا ماڈل ہم نے اپنایا۔ 20 لاکھ سے زائد ممبر بنے ہیں اور 15 تاریخ تک ممبر شپ ہو گی اسکے بعد ایک ہی دن انتخابات ہونگے۔ عمران خان نے کہا ہماری کوشش ہے مئی کے آخر تک الیکشن کا پہلا مرحلہ کرا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…