جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چوہدری نثار سے اہم ملاقات،ایرانی سفیر نے فیصلے سے آگاہ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کئی دہائیوں پر مشتمل دیرینہ مذہبی سماجی ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں ، برادرانہ تعلقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمارا مشترکہ موقف دونوں ممالک کے خلاف ہمارے دشمنوں کو کسی بغض سے باز رکھے گاجبکہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے یقین دلایا ہے کہ حکومت پاک ایران سلامتی اور ترقی یقینی بنانے کیلئے تمام معاملات میں بھر پور تعاون کریگی۔ ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعہ کو پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کئی دہائیوں پر مشتمل دیرینہ مذہبی ، سماجی، ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی ۔ ملاقات کے دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات ،ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے گرفتار بھارتی ایجنسی راکے ایجنٹ سے متعلق حکومت ایران سے طلب کی گئی معاونت بارے تبادل خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ اور ایرانی سفیر نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اس دورے کے نتیجہ میں تعلقات میں جو تیزی آئی ہے اس کو پاک ایران تعلقات کو تمام ممکنہ شعبوں میں مزید گہرائی دینے کیلئے پوری طرح بروئے کار لایا جانا چاہئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ماضی میں حاصل شدہ کامیابیوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ متعدد امور پر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمارا مشترکہ موقف دونوں ممالک کے خلاف ہمارے دشمنوں کو کسی بغض سے باز رکھے گا ۔ ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ ایرانی حکومت پاکستان اور ایران کی سلامتی اور ترقی یقینی بنانے کیلئے تمام معاملات میں بھر پور تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کو دو طرفہ تجارت میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی شکل میں سامنے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے ۔ ایرانی سفیر نے میڈیا کو بعض حصوں میں ایرانی صدر کے انتہائی کامیابی دورہ پاکستان کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کرنے کیلئے منفی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی کو اپنے تعلقات متاثر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کی حمایت میں متفق ہیں ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…