جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیلئے وفاق نے ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا، سپریم کورٹ

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے کے حوالے سے ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے تحریر کردہ فیصلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی ملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے متعلقہ کیس میں ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا اور اٹارنی جنرل سے متعدد بار اس حوالے سے پوچھا گیا لیکن وہ بھی مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نامہ لے کر نہیں آئے۔
تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی تھا، ہائیکورٹ نے معاملے کی حساسیت کے باعث 15 روز تک عمل درآمد روکے رکھا جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم عبوری تھا اور حتمی فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکم موثر نہیں رہتا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 مارچ کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…