واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ایٹمی کانفرنس کیلئے امریکا نہ آنے پر پریشان ہونے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا۔ایٹمی سلامتی کی چوتھی اور حتمی کانفرنس شروع ہونے کے موقع پر وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اوباما نے بدھ کو نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدراوبا نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ لاہور میں دہشت گردی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا دورہ منسوخ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے فیصلہ کیوں کیا۔نواز شریف کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے دو دنوں بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ کے بعد قیاس آرئیوں نے جنم لیا کہ اوباما چاہتے ہیں کہ نواز شریف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔تاہم ، وائٹ ہاؤس کے بیان سے نہ صرف ان قیا س آرائیوں کر تردید ہوتی ہے بلکہ اس سے ٹیلی فون کال کا مقصد بھی ظاہر ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دینے کے امریکی عزم کو دہرایا۔نواز شریف کی غیر موجودگی کے باوجود کانفرنس سے متعلق بحث و مباحثوں بالخصوص میڈیا میں پاکستان مرکزی موضوع بنا رہا۔ ایک امریکی خبررساں ادارے کی تجزیہ کارباربرا سلیون نے لکھا بیلجئم اور پاکستان میں دہشت گردی کے بعد حتمی ایٹمی سلامتی کانفرنس کو مزید اہمیت ملتی ہے۔ سینئر محقق مائلز پومپر نے امریکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ چین نائجیریا میں ایک ری ایکٹر کو تبدیل کر رہا ہے تاکہ اسے چلانے کیلئے انتہائی افزودہ یورینیم کی ضرورت باقی نہ رہے۔پومپر کے مطابق، امریکا کی قومی ایٹمی سلامتی انتظامیہ پرامید ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) پاکستان، شام اور ایران میں ایسے ہی ریسرچ ری ایکٹرز تبدیل کرنے میں مددگار ہو گی۔پومپر نے کہا کہ ایران معاہدہ کا مقصد یہی تھا کہ نو ملکوں (امریکا، روس، فرانس، چین، برطانیہ،پاکستان، انڈیا، اسرائیل اور جنوبی کوریا) پر مشتمل دنیا کے موجودہ ایٹمی کلب میں نئے رکن کا اضافہ نہ ہونے پائے۔فاکس نیوز نے کانفرنس سے متعلق کہا کہ پاکستان اور روس جیسے ’طاقت ور ملکوں‘ کی غیر موجودگی ایٹمی مذاکرات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
اوبامہ نے نوازشریف کے امریکہ نہ آنے سے متعلق پریشانی کی افواہوں کو مسترد کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































