بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی,محکمہ موسمیات

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں ہفتہ اور اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے. تیز بارش کے باعث بالائی کے پی کے پہاڑی علاقوںمیں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران اسلام آباد، فاٹا، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم کےپی، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا.محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی. سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان، پڈعیدن اور شہید بینظیر آباد میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…