جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پشاورمیں بلی کے حبثے جتنے چوہوں کا معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا،حساس ادارے حرکت میں آگئے

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورمیں بلی کے حبثے جتنے چوہوں کا معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا،حساس ادارے حرکت میں آگئے،حساس ادارے بھی اب اس بات پر غور کرنے لگے ہیں کہ آخر اتنے زیادہ اور اتنے بڑے بڑے چوہے شہر میں آئے کہاں سے ہیں،تفصیلات کے مطابق خوشبوو¿ں کا شہر اس وقت خونخوار بلی کے جثے کے برابر چوہوں کی یلغار کی زد میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ چوہوں کی یلغار پر قابو پانے میں ناکام ہوئی تو اس نے اس کام پر شہریوں کو لگا دیا اور فی چوہا مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی دیکھا دیکھی کنٹونمنٹ انتظامیہ نے چوہا مارنے والے کو تین سو روپے دینے کا اعلان کردیا،کسی بھی شہر میں چوہے ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن بلی کے حبثے کے چوہے اور وہ بھی ہزاروں کی تعداد میں یہ ایک ایسی بات ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے حساس اداروں نے اس بات پر غور شروع کردیا ہے کہ آخر اتنے زیادہ اور اتنے بڑے بڑے چوہے شہر میں آئے کہاں سے ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو شبہ ہے کہ اس سلسلے کے پیچھے کسی سازش کی کڑیاں ہیں اور پشاور کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے واقعات کے پیش نظر معاملے کی بھرپور اندازمیں تحقیقات کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ پشاور میں چوہے مقامی نہیں بلکہ کسی نے کنٹینر میں بھر کر بھیجے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…