بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اے این پی بلوچستان کے بزرگ رہنما سائیں انور خان شیرانی کی بلاجواز گرفتاری پر پارٹی کا شدید رد عمل

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان اور اے این پی صوبہ بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے ژوب میں پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سائیں انور شیرانی کی بے جا گرفتاری پر تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے رویے کی مذمت اور گرفتار رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ مذمتی بیان میں دونوں رہنماؤں نے سائیں انور شیرانی کی ژوب میں پولیس کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پر امن احتجاج کے نتیجے میں نکالے گئے جلوس کی پاداش میں دیگر کارکنوں کے علاوہ سائیں انور خان شیرانی جیسے بزرگ رہنما کی گرفتاری نے صوبائی حکومت کے غیر جمہوری رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ یہ اقدام ایک ایسی صوبائی حکومت کی جانب سے اُٹھایا گیا جس کے سربراہان قوم پرستی اور جمہوریت پسندی کا دعویٰ کرتے آ رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی طریقے سے پر امن احتجاج کرنا یا کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی حکومت کی طاقت کے ذریعے اس جمہوری حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ سائیں انور شیرانی کا شمار پشتون قوم پرستوں کی اس نسل میں ہوتا آیا ہے جنہوں نے انتہائی جبر اور تشدد کے سیاسی ماحول میں اپنی مٹی اور عوام کے حقوق کی آواز اُٹھائی اور اس جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے اتنے سینئر رہنما کو گرفتار کرنا اور ان کو مسلسل پابند سلاسل رکھنا بہت سے سوالات کو جنم دینے کا سبب بنا ہوا ہے۔ اُنہوں نے حکومت سے سائیں انور خان شیرانی کی فوری رہائی کے علاوہ ان حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے اتنے بزرگ رہنما پر ہاتھ ڈالا اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…