پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

”را“ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیراعظم نوازشریف کی خاموشی،شیخ رشیدنے نئے سوال کھڑے کردیئے

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر اس دیوار کو روند دے گی جو پاک چین اقتصادی راہداری میں رکاوٹ بنے گی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی گرفتاری پاکستانی فورسز کی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم پرجوش ہے تاہم اس معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی عوام کے جذبات کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادر اور ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے۔ یہ وقت پاکستانی بن کر سوچنے کا ہے۔ خاموش کپتان ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے پاس بہت قابل انجینئرز ہیں جو ایٹم بم تک بنا سکتے ہیں مگر شوگر ملوں کے لئے ہمیں کیابھارتی ہی چاہئیں؟، بھارتی شہریوں کو نوکریاں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹر وزیر اعظم کو یہ سوچنا چاہیے کہ کرکٹ صرف گیارہ کھلاڑی نہیں ہمارے بیس کروڑ عوام کا کھیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…