جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ڈی چوک میں دھرنے اور توڑ پھوڑ میں گرفتار ڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کافیصلہ ہوگیا

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک میں دھرنے اور توڑ پھوڑ میں گرفتار ڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔جمعرات کو وفاقی پولیس نے 150سے زائد ملزمان کو ایف ایٹ کچہری میں پیش کیا تاہم جگہ کم ہونے کی وجہ سے ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش نہ کیا گیاپولیس کی استدعا پر ججز نے بخشی خانے میں سماعت کی۔بخشی خانہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ٗسماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر لگائی گئیں دفعات ناقابل ضمانت ہیں جس پر عدالت نے گرفتار ڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹس حیدرعلی شاہ، نصیرالدین اور عدنان جمالی نے کی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ،آئی نائن اور تھانہ کوہسار میں چار مقدمات درج ہیں۔تھانہ کوہسار کے 138،تھانہ آئی نائن کے تیس اور تھانہ سیکریٹریٹ کے 25 مظاہرین شامل ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…