جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جیکب آباد،شادی کی رات دلہے نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش گھر پہنچے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(نیوز ڈیسک) جیکب آباد میں شوہر نے شادی کی پہلی ہی رات نئی نویلی دلہن کو گلہ دبا قتل کر دیا، ملزم فرار،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اے ڈی سی کالونی میں شادی کی پہلی ہی رات میں ظالم شوہر قلندر بخش کھوکھر نے اپنی نئی نویلی دلہن 19سالہ خانزادی بنت لال محمد لاشاری کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اپنی تحویل میں لےکر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کی گئی ۔نئی نویلی دلہن کی لاش گھر پہنچے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔ اس موقع پر مقتولہ دلہن کے والد لعل محمد لاشاری کا کہنا تھا کہ دلہا میری بیوی کا بھتیجا ہے جس سے اپنی بیٹی کی شادی کرائی اور بیاہ کی رات ہی ظالم نے میری بیٹی کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیامجھے کوئی علم نہیں ہے کہ اس نے میری بے گناہ بیٹی کو کیوں قتل کیا، ظالم کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ دوسر ی جانب پولیس کے متعلق واقع کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تفتیش جاری ہے اور مقتولہ کے بھائی علی شیر لاشاری کی مدعیت میں گناھ نمبر 31اور قلم نمبر 302,148,149کے تحتملز م قلندر بخش کھوکھراور اس کے چار بھائیوں منظور علی، قادر بخش،صدام حسین اور وزیر علی کھوکھر کے خلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بہن نے شادی کی پہلی رات اپنے شوہر قلندر بخش کھوکھر کا کہنا نہیں مانا جس پر اس نے میری نوجوان بہن کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…