جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کشمیر سے افغانستان تک متعدد اشیا کی سپلائی متاثر ، سرکاری اداروں کا نظام معطل

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہر اقتدار میں 4 دنوں کے دھرنے نے ملکی معیشت کو ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے روکنے کیلئے کنٹینر پالیسی ناکام، کروڑں کا سامان جل گیا، کشمیر تا افغانستان سپلائی متاثر۔دوسری طرف ڈی چوک میں دھرنے کے باعث معطل رہنے والی موبائل سروسز کے باعث قومی خزانے کو پانچ کروڑ چوبیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ شہر اقتدار میں دھرنے نے معیشت کو گہرے زخم لگائے۔ 4 دن میں ملکی معیشت کو کم از کم ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکہ لگا۔ کشمیر سے افغانستان تک مختلف اشیا کی سپلائی متاثر رہی۔ ڈیڑھ ہزار ٹرکوں اور ٹریلرز کا پہیہ رکا رہا۔ نظام زندگی منجمد ہونے سے سرکاری اداروں کا نظام اور کام بھی مفلوج رہا۔ ادھر جڑواں شہروں میں موبائل فون کی چار روزہ بندش نے بھی معیشت کو خاصا نقصان پہنچایا۔ فون سروس معطل رہنے کے باعث قومی خزانے کو 5 کروڑ 24 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔ فون کالز پر ٹیکس کی مد میں حکومت کو 3 دنوں میں پانچ کروڑ سے زائد آمدن ہونا تھی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…