جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھوشن یادیو کی گرفتاری،بھارت نے پاکستان سے نئی ”درخواست “کردی،پاکستان کا سخت جواب

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کی درخواست پر جواب دیدیا ہے، پاکستان کی جانب سے جواب دیاگیا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دی جاسکتی ۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو تک سفارتی رسائی کی درخواست آئی ہے ۔قبل ازیں دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا، بھارت یہ بات تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن کل بھوشن خود اعتراف کرچکا ہے کہ وہ ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے۔ بھارتی دہشت گردی کا مسئلہ ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین کے گوش گزار کیا ہے، اس کے علاوہ یورپی یونین کے سفیر اور بین الاقوامی برادری کو بھی اس کی مکمل تفصیلات دی جائیں گی۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے وقت اور ایرانی صدر کے دورہ کا کوئی تعلق نہیں، یہ محض اتفاق ہے کہ خبر ان کے دورہ کے وقت سامنے آئی ہے، اس مسئلے پر ہم ایران کی حکومت کیساتھ مسلسل رابطیمیں ہیں، ایران نے یقین دلایا ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونیدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مولانا مسعود اظہر تک رسائی مانگنے کا معاملہ ان کے علم میں نہیں، بھارت نے اگر مسعود اظہر تک رسائی مانگی تو یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھے گی۔پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے، مذاکرات کسی واقعہ سے جڑے نہیں ہونے چاہئیں، پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں بہت سے پہلو ہیں، مذاکرات کے لئے مناسب تاریخ کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کی درخواست پر جواب دیدیا ہے، پاکستان کی جانب سے جواب دیاگیا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دی جاسکتی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…