بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے صاف انکار کرتے ہوئے”را“ایجنٹ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے صاف انکار کرتے ہوئے”را“ایجنٹ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔پاکستان نے بھارت کو بلوچستان سے گرفتار ”را“کے حاضر سروس آفیسر کل بھوشن یادیو تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کو دو مرتبہ خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھارت کو کل بھوشن یادیو تک رسائی دی جائے تاہم پاکستان نے صاف انکار کرتے ہوئے بھارت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ کل بھوشن یادیو کا معاملہ صرف جاسوسی تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ وہ دہشت گردی اور بغاوت کی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ وہ بلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کیلئے سرگرم تھا ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کہا گیا ہے کہ کل بھوشن کے اعترافی بیان کے بعد اس کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں لہذا ایسی صورت حال میں بھارت کو کل بھوشن یادیو تک رسائی نہیں دی جاسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…