جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رواں برس کیلئے حج پالیسی تیار، سرکاری حج کے اخراجات کی رقم نہ بڑھانے کا فیصلہ

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزارت مذہبی امور نے حج کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے جس کے تحت اس برس عازمین حج گزشتہ برس ہی جتنی رقم پر سرکاری سطح پر فریضہ ادا کرسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والے مندرجات کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے، نجی حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کرکے سرکاری اسکیم میں اضافہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد اب 60 فیصد عازمین سرکاری حج اسکیم جب کہ 40 فیصد نجی کمپنیوں کے تحت جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے رواں سال سرکاری حج اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب ملک کے جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین 2لاکھ 55 ہزار جبکہ شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ 64 ہزار روپے میں سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کے لیے مخصوص کوٹے کی مخالفت کی ہے تاہم وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت کئی اعلیٰ حکام اس کوٹے کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…