اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ اور اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے. تیز بارش کے باعث بالائی کے پی کے پہاڑی علاقوںمیں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران اسلام آباد، فاٹا، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم کےپی، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا.محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی. سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان، پڈعیدن اور شہید بینظیر آباد میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کی جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































