کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف سیاسی پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار بھٹو کی برسی پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کے رہنماءذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موع پر چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چار اپریل 1979 ءکو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ حکومت سندھ نے برسی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ ملک بھر سے ذوالفقار بھٹو کے چاہنے والے برسی منانے کیلئے پرجوش ہیں ۔