جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ، پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) درجہ حرارت میں اضافے ہونے کے بعد بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ،لیسکو سمیت مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھنا معمول بنا لیا ، پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا جسکے خلاف مختلف مقامات پراحتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق موسم کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم اس کے مقابلے میں پیداوار میں اضافہ نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے مختلف شہری علاقوں میں 9سے 11جبکہ دیہی علاقوں میں 13سے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لیسکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مرمت کے نام پر غیر اعلانیہ طور پر گھنٹوں بجلی کی بندش کی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔دوسری طرف لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا ہے ۔ میٹرو کے روٹ پر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پانی بند رکھا جارہا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کیو جہ سے بھی ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ گزشتہ روز محمد نگر کے رہائشیوں نے کئی روز سے پانی کی بندش کے خلاف خالی برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور واساکے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔دیگر مقامات پر بھی پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…