جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

رمضان شوکر مل سے ”را “کے ایجنٹوں کا پکڑے جانے والا معاملہ انتہائی بے بنیاد اور غلط بات پھیلانے کی کوشش ہے ‘ رانا ثنا اللہ خان

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تمام عسکری اور سول قیادت دہشتگردی کےخلاف ایک پیج پر ہے ، پنجاب میں اگر کسی کو بھی دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کا علم ہے تو ہمیں بتائے اگر اتنی ہمت نہیں ہے تو ہمارے کان میں ہی بتادے ہم وہاں بھرپور کارروائی کریں گے ،رمضان شوکر مل سے ”را “کے ایجنٹوں کا پکڑے جانے والا معاملہ انتہائی بے بنیاد اور غلط قسم کی بات پھیلانے کی کوشش ہے ،ابھی تک کسی بھی ایجنسی نے اس کی رپورٹ فائل نہیں کی۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کارروائیوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کے ذریعے ہی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ رمضان شوگر مل سے ”را “کے ایجنٹوں کا پکڑے جانے والا معاملہ انتہائی بے بنیاد ،ابھی تک کسی بھی ایجنسی نے اس کی رپورٹ فائل نہیں کی اور نہ ہی رمضان شوگر مل کے حوالے سے میرے پاس کو ئی اطلاع ہے ۔جو بھی اس طرح کے اقدامات میں ملوث پایا جائے گااس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا ئے گی،ایسے لو گوں کو معافی نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…