جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نادار مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام صوبے تک وسیع کرنے کی منظوری دیدی

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال سے نادار مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت سہولت پروگرام پورے صوبے تک وسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صحت سہولت پروگرام خیبر پختونخوا کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری صحت عابد مجید اور سیکرٹری خزانہ علی رضا بھٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت نے پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال سے صوبے کے 32فیصد آبادی کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر1.82ملین روپے کے اخراجات آئینگے جو صوبہ اپنے وسائل سے ہی فراہم کرے گا۔پروگرام سے گیارہ لاکھ 66ہزار نادار خاندانوں کے 81لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ اسی طرح علاج کی سہولت ہر ضلع میں مخصوص ہسپتالوں میں انشورنس ایجنسی کے ذریعہ فراہم کی جائینگی۔ مستحق افراد کی نشاندہی بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کی درجہ بندی کے تحت کی جائینگی۔انہوں نے بتایا کہ مستحق افراد کو باقاعدہ کارڈ جاری کئے جائینگے جبکہ مریضوں کو نجی اور سرکاری دونوں طرح کے ہسپتالوں میں علاج کے انتخاب کا حق حاصل ہو گا۔ اسی طرح ایک مریض کے علاج پر سالانہ 25ہزار اور ایک خاندان پر 1,75,000روپے خرچ کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ پروگرام سے نادار آبادی کی صحت کی بہتری کے ساتھ غربت میں بھی کمی آئیگی۔ اس سے غریب مریضوں کو صحت کی سہولیات تک رسائی کے علاوہ انکی بچت میں اضافہ ہوگا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ اس پروگرام سے سرکاری ہسپتالوں کی حالت کی بہتری کے ساتھ صحت کے عملے کومراعات کے مواقع میسر آئینگے۔ واضح رہے کہ صحت کی سہولیات کا پروگرام اس وقت صوبے کے چار اضلاع مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ اور چترال میں کے ایف ڈبلیو اور حکومت خیبر پختونخوا کے مالی تعاون سے جاری ہے۔ پروگرام کے تحت ایک لاکھ نادار گھرانوں کے 7لاکھ افراد کو سٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…