جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سندھ حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز،مظاہرین کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن ،بے ضابطگیوں، من پسند افراد کی ترقیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی میں اساتذہ نے احتجاج کیااور ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاو¿س جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو ڈی جے سائنس کالج کے قریب روک لیا تاہم اساتذہ کے انکار پر پولیس نے پرامن مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا اور اساتذہ پر لاٹھیاں بھی برسائیں جس کی وجہ سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ 6 ماہ سے اساتذہ تنظیموں کے متعلقہ افسران سے مذاکرات جاری تھے تاہم ان میں تعطل آنے پر اساتذہ نے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اساتذہ سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ انہیں وزیراعلیٰ ہاو¿س جانے سے روکا جاسکے،کیونکہ شہر میں پہلے ہی نمائش چورنگی پر مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑ رہا ہے.



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…